تنہائی دور کرنے والا ربورٹ
آدمی مصروف بھی ہو اور تنہا بھی، اب اس کی تنہائی بھی مشین ہی دور کریں گی۔ یہ NUVO ربورٹ گھر واپسی پر آپ کا استقبال کرے گا، ہاتھ ملائے گا اور رقص میں پارٹنر بھی بنے گا۔ 38 سینٹی میٹر کا دو ٹانگوں پر چلنے والا ربورٹ 40 سادہ کمانڈز کو سمجھ لیتا ہے۔ اب خالی گھر کاٹنے کو نہیں دوڑے گا، آپ گھرجا کر اسے کہہ سکتے ہیں"گانا تو سنائو"، "آئو ڈانس کرتے ہیں" جاپانی لہجے میں نسوانی آواز آپ کا بھرپور ساتھ دے گی۔ اس کے سر میں لینس لگے ہیں اور اس میں 15 جوائنٹس ہیں جو جسمانی حرکت کے ذمہ دار ہیں۔ یہ کرتب دکھا کر بھی آپ کا جی بہلا سکتا ہے۔ گھر میں آزادی کے ساتھ گھومتا پھرتا رہے گا، جیسے خاتون خانہ کا کام کاج میں مصروف ہو،(شوہر شاید بیوی کو روبوٹ ہی کو دیکھنا چاہتے ہیں) آپ اسے کیمرے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ سات ہزار ڈالر اس کی قیمت ہے۔
0 Comments