انسانی جسم میں جانور کے اعضاء
برطانیہ میں طبی ماہرین جنیٹک طریقہ سے ایسے سوروں کی پرورش کررہے ہیں جن کے اعضاء کو انسانی جسم میں پیوندکاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برطانیہ کے دل کی پیوندکاری کے مشہور ماہر جان وال ورک نے جو اس ضمن میں تحقیقاتی ٹیم کے ایک ممتاز رکن ہیں کہا ہے کہ پیوندکاری کے سلسلے میں کام آنے والے سئور ایک برس کے اندر تیار کرلیے جائیں گے۔ خدشہ ہے کہ جانور کے اعضاء کو انسانی جسم میں منتقل کرنے کے بارے میں ایک گرما گرم اخلاقی بحث کا آغاز ہوسکتا ہے۔ امریکی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک 35 سالہ مریض کی جان بچانے کے لیے اس کے جسم میں بے بون نسل کے ایک بندر کا جگر پیوند کیا ہے۔
0 Comments