ایماندار ٹیکسی ڈرائیور
لاس اینجلس کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اس کی پچھلی نشست پر ایک بٹوہ ملا جسے بھول کر کوئی مسافر اتر گیا۔ اس نے بٹوہ کھول کر دیکھا تو اس میں تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر مالیت کے ہیرے جگمگا رہے تھے۔ یہ ہیرے اس کی سوئی ہوئی قسمت کو بھی جگا سکتے تھے لیکن اس نے بٹوہ بند کیا اور قریبی پولیس اسٹیشن جاکر اسے وہاں جمع کرادیا۔ اس چھوٹی سی خبر میں ہمارے لیے اطمینان اور فخر کی بات یہ ہے کہ وہ ٹیکسی ڈارئیور مسلمان اور افغانستان سے آنے والا ایک تارک وطن تھا۔
0 Comments