چاند پر پلاٹوں کی فروخت
آپ نے لینڈ مافیا کا نام تو سنا ہی ہوگا۔ اب "مون مافیا" سے بھی ملئے۔ چین میں ایک نئی کمپنی کھولی گئی ہے جس کا نام قمری سفارت خانہ رکھا گیا ہے۔ اس کمپنی نے ایک ایسی چیز فروخت کرنے کی کوشش کی جس کا حوصلہ دنیا میں کسی اور کمپنی کے پاس نہیں تھا۔ جی ہاں! Lunar Embassy نام کی یہ کمپنی چاند پر پلاٹ فروخت کرنے کے لیے کوشاں تھی اور جب سے چین نے چاند کی طرف خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے اس کمپنی کو خریداروں کی تعداد میں اضافہ کی توقع تھی۔ اس کمپنی کے بانی اس بات کے دعویدار تھے کہ چین میں اس قسم کے کسی منصوبے کے خلاف قانون موجود نہیں ہے لہٰذا اصولی طور پر یہ کمپنی اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے۔
0 Comments